logo
"""تمھارے اپنے وجود کی حدیں اُس وقت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گی، جب وہ خدا کے وجود کی لامحدودیت سے مل جائیں گی۔"

الرسائل
اثر حضرت شاه مقصود صادق عنقا ؛پیر اویسی؛
موازنه®
موازنے کی تعریف®:
اگر ہم "موازنے"® کی تعریف کرنا چاہیں تو ہمیں پہلے اس لفظ کی تاریخ پر ایک نظر ڈالنی ہوگی۔ موازنے کا اصل مطلب ہے: "حرکت اور توازن،" اِسی وجہ سے اِسے عرفانی تعلیماتِ میں انسانی جسم کی ہم آہنگی اور توازن کے حصول کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ "موازنہ" ایم ٹی او شاہ مقصودی مکتبِ عرفانِ اسلامی® کی ایک خاص اصطلاح ہے، جسے موجودہ صوفی استاد پروفیسر نادر عنقا نے وضع اور رائج کیا ہے۔

موازنے® کی مشقیں، مشق کرنے والے کی ساری توجّہ کو ایک نقطے پر مرکوز کر دیتی ہیں۔ یہ مشقیں پوری توجّہ سے کی جائیں تو اس ایک مرکزی نقطے سے اس کے اثرات پورے جسم تک پھیل جاتے ہیں، جس سے انسان کو "لمحہَ موجود" کا تجربہ ہوتا ہے۔ موازنے کی مشق کے دوران جسمانی حرکات انسانی ذہن کو انتشار سے نکال کر "ارتکاز کی حالت" میں لے آتی ہیں۔

موازنے® کی مخصوص مشقوں کے دوران لمحہ بہ لمحہ جسمانی، نفسیاتی اور برقی مقناطیسی عمل کے بارے میں ہماری آگاہی اور تجربات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

موازنے® کے فوائد:

روزانہ کی مشقیں ہمیں اندر سے شفّاف اور صحت مند بناتی ہیں۔
  • عضلاتی کھنچاو اور تناو سے پیدا ہونے والے درد میں کمی کرتی ہیں۔
  • دورانِ خون کو بحال کرتی ہیں۔
  • جسم کے دفاعی نظام کو تقویت بخشتی ہیں۔
  • جسم کی شگفتگی قائم رکھتی ہیں۔ن
  • روزمرّہ کی تھکن دور کر دیتی ہیں۔
  • جسم اور دماغ کے ہر حصّے میں توازن اور پاکیزگی برقرار رکھتی ہیں۔