logo
"کسی موضوع کے مرکزی خیال کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اُس کی اصل کی طرف رجوع کیا جائے نہ کہ اُس کے حواشی پر اکتفا کیا جائے۔"

"تصوّف و اسلام"، از
حضرت صلاح الدین علی نادر عنقا ؛پیر اویسی؛
تمرین موازنه®

مشقوں کا یہ سلسلہ اِس لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ توانائیوں میں اضافہ ہو اور انسانی جسم اور اُس کی قوّتوں میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے۔ اِس سے دورانِ خون بہتر کرنے، جوڑوں کی لچک بڑھانے اور ہڈّیوں کو آپس میں رگڑ کھا کر نقصان پہنچانے سے روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ابتدائی:

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

  • اپنے پیروں کو تھوڑا سا کھول کر بالکل سیدھے کھڑے ہو جائیں۔ بائیں ہتھیلی کو کمر کی سیدھی طرف رکھ لیں۔ گہری سانس لیں اور خارج کر دیں۔
  • سانس خارج کرتے ہوئے اپنے جسم اور سر کو دائیں طرف، جتنا آسانی سے ممکن ہو، موڑ لیں۔
  • اب یہی طریقہ سیدھی ہتھیلی سے کریں۔ اِس مشق کو اگلے مرحلے میں جانے سے پہلے چند بار دہرا لیں۔اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اپنے پنجوں پر کھڑے ہو کر اپنے پورے جسم کو اوپر کی طرف کھینچیں اور اپنے دونوں بازوؤں کو اوپر کی طرف اِس طرح اٹھائیں گویا آسمان کو چھونا چاہتے ہوں۔ اِس مرحلے میں فطری طور پر سانس لیں۔
    درمیانی:
    • کھڑے کھڑے پیروں کو چوڑائی میں کھولیں۔ سانس لیں اور سانس خارج کرتے ہوئے اپنی دائیں ہتھیلی سے کمر کی طرف سے جھکتے ہوئے بائیں پنڈلی کو چھوئیں۔
    • ایسا کرتے ہوئے اگر مشکل ہو تو بائیں گھٹنے کو ہلکا سا موڑ لیں۔ یہی عمل جھکی ہوئی حالت میں بائیں ہتھیلی سے دائیں پنڈلی کو چھو کر دہرائیں۔
    • پھر جھکے جھکے دونوں ہتھیلیوں کو فرش پر رکھ دیں اور ہتھیلیوں کے بل پر چند قدم جسم کو آگے بڑھائیں، یہاں تک کہ جسم سے قوس کی شکل بن جائے۔ اِس دوران اپنے پیروں کو یقینی طور پر فرش پر جمائے رکھیں اور پنڈلی کے عضلات کے کھنچاو کو محسوس کریں۔
  • پھر ہاتھوں ہی کے بل پر چند قدم پیچھے کی طرف واپس آئیں، یہاں تک کہ جسم دونوں گھٹنے سیدھے رکھتے ہوئے جھکاو کی حالت میں آجائے۔ اب آہستگی سے سانس اندر کھینچیں اور جسم کو استادہ حالت میں لے آئیں۔ سیدھا کھڑا ہوتے وقت اپنی ریڑھ کی ہڈی کا خاص خیال رکھیں۔ آخر میں کھڑے ہوتے ہوئے آہستگی سے سانس خارج کریں۔
    اعلٰی سطح 1
    • آخر میں پشت کی طرف سے دونوں ہتھیلیوں کو اِس طرح جوڑیں کہ انگلیاں زمین کی طرف ہوں۔ اب آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے جسم کو آگے کی جانب 90 ڈگری کی پوزیشن پر لے آئیں۔پھر سانس لیتے ہوئے آہستگی سے سیدھے کھڑے ہو جائیں۔
    اعلٰی سطح 2

    • اب ہتھیلیوں کو پشت پر ایک دوسرے کے مقابل اِس طرح رکھیں کہ انگلیاں اوپر کے رخ پر ہوں، جیسے دعا مانگتے ہوئے ہوتی ہیں۔
    فوائد:
    • یہ مشق سارے جسم کی تکان دور کر دیتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈّی کو قوّت حاصل کرنے اور ورزش کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ تمام جسمانی اعضا کے رابطوں کو بحال کر دیتی ہے۔ پیٹ اور سینے کے اوپری حصّے کے عضلات میں کھنچاو پیدا کر کے سینے کے اوپری حصّے کے پنجر کی ورزش کراتی ہے۔